امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس


امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں امام ہیں۔ وہ قرآن کریم کی بہترین تلاوت کے لیے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ ان کی کنیت ابو عبدالعزیز ہے.۔۔۔۔۔
 جبکہ نام اور نسب کچھ یوں ہے: عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بن محمد بن عبداللہ(السدیس) ہے۔

شیخ سدیس کا تعلق مشہور قبیلہ عنزۃ سے ہے۔ ان کا آبائی علاقہ سعودی عرب کے شہر القصیم ہے جبکہ ان کی ولادت ریاض شہر میں 1382ھ میں ہوئی۔ الشیخ السدیس نے بچپن ہی میں ریاض کے ایک تعلیمی ادارے سے بارہ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مثنٰی بن حارثہ ایلیمنٹری سکول ریاض میں حاصل کی، 1979ء میں ریاض سائنٹفک انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کی۔ 1983ء میں ریاض یونیورسٹی سے شریعہ کی ڈگری حاصل کی۔ 1987ء میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا جبکہ ڈاکٹریٹ کی سند 1995ء میں ام القرٰی یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے حاصل کی۔ عبدالرحمٰن السدیس اپنی خوبصورت آواز، اور قرآن کریم کی بہترین اور پراثر تلاوت کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی دوسری وجہ شہرت وہ زوردار خطبے ہیں جو وہ امت مسلمہ کی حالت زار پر حرم مکی میں دیتے ہیں۔  عبدالرحمٰن السدیس کی آواز میں اللہ نے بڑا اثر رکھاہے۔ کم از کم دو افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے پورا قرآن کریم صرف ان کی کیسٹس سے تلاوت سن کر حفظ کر لیا۔

پیدائش

فروری 10 1960 (عمر 52)
 ریاض, سعودی عرب

شریک حیات  فاطمة بنت علي السديس

اولاد   عبدالعزيز، بكر، صهيب، عبدالله،            سمية، زينب، أميمة، نسيبه، مليكة
 
عبد الرحمن بن عبد العزيز بن عبد الله بن محمد السديس (پ فروری 10 1960) صدر امور مسجد الحرام مکہ مکرمہ و مسجد نبوی مدینہ منورہ، امام الحرم المکی اور 2005 کی اسلامی شخصیت ہیں۔ وہ قرآن کریم کی بہترین تلاوت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ حفص عن عاصم الكوفي کی روایت میں قرات کرتے ہیں۔ انکے دل میں امت مسلمہ کا بہت درد ہے، جس کا اظہار انکے خطبات و دعاوں سے ہوتا ہے۔
 


 1 پیدائش 1.1 نام و نسب

2 تعلیم و تدریس
 3 مشاغل 3.1 صدارت امور مسجد حرام و مسجد نبوی
 3.2 امامت حرم مکی

4 حسن آواز
 



امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس